ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / ٹوئٹر وار:آپ اور بی جے پی نے ایک دوسرے کو دھویا

ٹوئٹر وار:آپ اور بی جے پی نے ایک دوسرے کو دھویا

Tue, 04 Jul 2017 22:21:08  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی،4جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی میں حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی اور اپوزیشن میں بیٹھی بی جے پی کے درمیان جھگڑا کسی سے چھپا نہیں ہے۔گاہے بگاہے عام آدمی پارٹی اور اروند کجریوال بی جے پی کی مرکزی حکومت پر دہلی حکومت کے کاموں میں خلل ڈالنے کا الزام لگاتے ہیں، تو وہیں بی جے پی اور ایم سی ڈی آئے دن کجریوال اور عام آدمی پارٹی کو نشانہ بناتی ہے۔منگل کو بھی ان دونوں پارٹیوں کے درمیان ایک دلچسپ جنگ ہوئی۔
دراصل دہلی میں گزشتہ 2سال سے لاکھوں ایس سی۔ایس ٹی کے بچوں کو اسکالر شپ نہ ملنے پر گھری ہوئی کجریوال حکومت پر دہلی بی جے پی کے ٹوئٹر ہینڈل کی طرف سے حملہ بولتے ہوئے لکھا،کیا کجریوال کا ذرا سا ارادہ بھی نہیں ہے، دہلی کے لئے کام کرنے کا؟ لگتا ہے ان کی واحد نیت ہے، عوام کو بیوقوف بنانا اور اقتدار میں آکر پیسے لوٹنا۔دہلی میں ایس سی اورایس ٹی کے بچوں کو اسکالر شپ نہیں ملی۔کجریوال حکومت نے 2سال میں کچھ نہیں کیا۔
آپ نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل سے کرارا جوابی حملہ کیا۔بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے آپ کے ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا، کہ دہلی بی جے پی، دیکھ کر اچھا لگا کہ آپ سو کر اٹھ گئے۔دہلی کے ہزاروں لوگوں کی طرح آپ بھی اروند کجریوال سے کسی بھی دن 10:00سے 11:00بجے کے درمیان مل سکتے ہیں،آپ ساری شکایتیں سنی جائیں گی۔
 دونوں کے کارکن بھی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر حملے کرتے رہتے ہیں۔منگل کو انتہائی دلچسپ لڑائی ہوئی، جب دونوں ہی پارٹیوں کے رسمی ٹوئٹر ہینڈل نے ایک دوسرے کے خلاف اس طرح حملے کئے اور ایک حملے پر دوسرے نے طنز کرتے ہوئے جواب دیا۔


Share: